ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / لوک سبھا ٹکٹ کو لے کر ساکشی مہاراج کی دھمکی 

لوک سبھا ٹکٹ کو لے کر ساکشی مہاراج کی دھمکی 

Wed, 13 Mar 2019 01:24:38  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی:12 /مارچ(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا)  لوک سبھا انتخابات 2019 کی تاریخوں کے اعلان کے بعد پارٹی کے رہنماؤں کے درمیان ٹکٹ کو لے کر ہڑدنگ شروع ہو گئی ہے۔بی جے پی کے رہنما ساکشی مہاراج نے ٹکٹ کو لے کر اپنی پارٹی کو ہی دھمکی د ے ڈالی ۔انہوں نے یوپی بی جے پی صدر مہندر ناتھ پانڈے کو خط لکھ کر کہا کہ اگر انہیں ٹکٹ نہیں دیا گیا تو اس کا نتیجہ اچھا نہیں ہو گا۔ انہوں نے اپنے خط میں لکھا کہ ان کے پارلیمانی حلقہ اناؤ میں او بی سی ووٹروں کی نمائندگی نہیں ہے؛ لیکن انہوں نے اپنی محنت سے پارٹی کو کھڑا کیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پارٹی نے تقریبا 15 سال بعد 2014 میں اناؤ کی سیٹ جیتی تھی۔واضح ہو کہ کانگریس نے اناؤ سیٹ سے اپنے امیدوار کے نام کا اعلان کر دیا ہے۔ اناؤ لوک سبھا سیٹ سے کانگریس نے اس بار پھر انو ٹنڈن کو ٹکٹ دیا ہے۔ اس سیٹ سے بی جے پی کے رہنما ساکشی مہاراج ابھی ایم پی ہیں۔ دوسرے نمبر پر ایس پی کے ارون شوری تھے جن 208661 ووٹ ملے تھے۔ بی ایس پی تیسرے نمبر پر تھی جسے 200176 ووٹ ملے تھے۔ وہیں کانگریس امیدوار انو ٹنڈن کو 197098 ووٹ ملے تھے۔ واضح ہو کہ اناؤ سیٹ وسطی اترپردیش کی سیٹ ہے۔ جو لکھنؤ، کانپور کے سیاسی مزاج سے بھی متاثر ہوتی ہے ۔ پچھلی بارمفروضہ ’ مودی لہر ‘میں ساکشی مہاراج کی نیا بھی پار ہوگئی تھی ۔ان کو 43 فیصد سے زیادہ ووٹ ملے تھے۔ ساکشی مہاراج اپنے بیانات کی وجہ سے وہ کئی بار بی جے پی اور پی ایم مودی کی مشکل میں ڈال چکے ہیں اور گزشتہ پانچ سالوں میں انہیں کئی بارہائی کمان سمجھا بھی چکا ہے۔ اب دیکھنا ہوگا کہ کیا ان کو پارٹی اس بار ٹکٹ دیتی ہے یا نہیں۔ خبر ہے کہ بی جے پی اس بار ممبران پارلیمنٹ کا رپورٹ کارڈ ہی دیکھ دوبارہ ٹکٹ دے گی۔ 


Share: